اخبار فروش سے پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی اور رقم لینے کے واقعے کا نوٹس ،معاملے کی انکوائری کررہے ہیں، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ
کوئٹہ(این این آئی)ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان نے انسکمب روڈ پر اخبار فروش سے مبینہ بدسلوکی اور رقم لینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی انکوائری ایس پی سٹی نعمان ظفر کررہے ہیں جبکہ واقعے کی تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے کہا کہ اگر تحقیقات میں پولیس اہلکار ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آصف خان نے کہا کہ میڈیا اور پولیس معاشرے میں امن و امان اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں جبکہ میڈیا ریاست اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور شہریوں یا میڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ غیر مناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


