پنجگور میں تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد جھلس کر زخمی
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں تیل بردار گاڑی اور ٹرک میں تصادم، دونوں گاڑیوں کو آگ لگ گئی، دو افراد جھلس کر زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک روڈ پر حاجی یاسین زہری مارکیٹ کے قریب تیل بردار گاڑیوں میں تصادم ہوا جس سے گاڑیوں کو آگ لگ گئی، جس سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


