تربت سے دو افراد کی لاشیں برآمد، پولیس ذرائع

تربت (نامہ نگار) تربت کے علاقے ملائی نگور تحصیل دشت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت کھڈان دشت کے رہائشی ماسٹر عابد ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ دریں اثناءتربت پسنی روڈ پر بانک چڑھائی کے علاقے سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت گومازی تمپ کے رہائشی طالب علم جان محمد ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید کارروائی پولیس کی جانب سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں