امریکی ہتھیاروں کو فوجی اڈوں تک نہیں پہنچنے دیں گے، آبنائے ہرمز سے ایرانی فوج کی نگرانی میں گزرنا ہوگا، ایرانی فوج
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز سے گزر کر خطے میں موجود فوجی اڈوں تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ ایران کی فارس ایجنسی کے مطابق بدھ کو ایرانی فوج کے سابق چیف آف سٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی کی موت کے چالیس دن مکمل ہونے کے موقع پر مشہد میں بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی کا کہنا تھا کہ آج آبنائے ہرمز ایرانی افواج کے سٹریٹجک کنٹرول میں ہے۔ آبنائے ہرمز کا مشرق حصہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کنٹرول میں ہے، جبکہ مشرقی حصے پر ایرانی فوج کی بحریہ کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر موثر کنٹرول ہے، اس کی نگرانی اور خود مختادی کا تحفظ ملک میں آئل کے منافع کو دگنا کر دے گا۔ ہم اب امریکی ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز سے گزر کر خطے میں موجود فوجی اڈوں تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ جو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہتا ہے اسے ایرانی افواج کی نگرانی میں یہاں سے گزرنا پڑے گا۔


