گوادر یونیورسٹی کے وائس، پرو وائس چانسلر اور دیگر کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، آر سی ڈی کونسل

گوادر (بیورو رپورٹ) یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وی سی ڈاکٹر سید منظور، ڈاکٹر ارشاد بلوچ اور حاتم علی کے اغوا کے مذموم واقعے پر آر سی ڈی کونسل گوادر کی کابینہ اور تمام ارکان شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے انکی بحفاظت فوری بازیابی کے تمام تر ذرائع استعمال میں لائے جانے کی اپیل کی ہے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان اور خاص طور پر گوادر میں تعلیمی و سماجی سرگرمیوں میں موصوفین کے عملی کردار کو سراہتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو بلوچستان میں علم و دانش کے حوالے سے ایک سنگین عمل سمجھتے ہیں اور انکے سدباب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں