گوادر یونیورسٹی کے مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے کوشاں ہیں، شاہد رند

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیاسی و میڈیا امور کے معاون شاہد رند نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گوادر یونی ورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کی بحفاظت بازیابی حکومت کی ترجیح ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر کام کررہے ہیں، بلوچستان میں اس وقت دہشت گردوں سے خواتین ہوں یا اساتذہ کوئی محفوظ نہیں بلوچ معاشرے کو ایک ایسی لاحاصل جنگ کے نام پر ایسی پستی میں دھکیلا جارہا ہے جسکی کوئی نظیر بلوچ معاشرے میں نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں