کوئٹہ، انتظامیہ کی کارروائی زائد نرخوں پر ایرانی پٹرول فروخت کرنے والے 20افراد گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی زائد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے والے 20 افراد گرفتار ، 35 منی پٹرول پمپ سیل کر دئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے بروری روڈ اے ون سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی امیر حمزہ بلوچ کی نگرانی میں کارروائی کی اس دوران مختلف منی پٹرول پمپس اور دکانوں کا معائنہ کیا گیا جہاں سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر پٹرول فروخت کیا جا رہا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا جبکہ 35 منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق عوامی شکایات موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں