گڈانی میں کارروائی کے دوران 31 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب ضبط کرلی، ڈی جی ایکسائز بلوچستان

گڈانی (آئی این پی) پاکستان نیوی اور ایکسائز اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گڈانی کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کرلی۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان محمد زمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 31 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب ضبط کی گئی۔کارروائی کے دوران 425 کلوگرام آئس (میتھ ایمفیٹامائن) برآمد کی گئی جبکہ 20 کلوگرام چرس بھی قبضے میں لی گئی۔ اس کے علاوہ تقریباً 5076 بوتلیں اور کین غیر ملکی شراب و بیئر بھی برآمد کی گئیں۔حکام کے مطابق یہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں