غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں فوری طور پر کھولی جائیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (آن لائن) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تمام سرحدی گزرگاہیں فوری طور پر کھولی جائیں اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل یقینی بنائی جائے۔ رواں سال اپریل میں اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی ترقی 77 سال پیچھے چلی گئی ہے اور بحالی و تعمیر نو کے لیے 71 ارب ڈالرز سے زائد درکار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی 18 ماہ میں بنیادی خدمات، اہم انفرااسٹرکچر اور معیشت کی بحالی کے لیے 26 ارب ڈالرز کی ضرورت ہو گی۔ ادھر جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جبکہ امدادی سامان کی فراہمی پر بھی تنازع برقرار ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصر میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہو چکا ہے تاہم جنگ کے خاتمے، اسرائیلی افواج کے انخلاءاور حماس کے ہتھیاروں کے مستقبل سمیت کئی اہم معاملات تاحال حل طلب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں