حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز بند کردی، امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرن حملے، ایرانی میڈیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمد و رفت بند کر دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے