اوچ پاور پلانٹ کی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاورز پر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاورز پر نصب کردہ پندرہ کلو سے زیادہ دھماکہ خیز مواد کو سیکورٹی فورسز پولیس اور سی ٹی ڈی نے ناکارہ بنادیا ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود چھتر روڈ اچانک ہوٹل کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی کے ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے منصوبے کو پولیس سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران ناکام بناتے ہوے ٹاورز کے نیچے نصب کردہ پندرہ کلو سے زیادہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا جس سے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا نا معلوم مسلح دہشت گردوں کی جانب سے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے بعد سیکورٹی فورسز پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن شروع کردی گئی اور متعدد ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔


