عوام کی مستقل حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن قائم ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ویب دیسک : فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی ار ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا نے ملاقات کی ہے۔شرکا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عوام کی مستقل حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن قائم ہوگا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پورے عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں