خضدار، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مضرصحت و غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاءخورد و نوش فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں،متعدد دکانیں سیل بھاری جرمانے عائد
خضدار(انتخاب نیوز)خضدار،شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی قلات زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے دو تلوار چاندنی چوک خضدارکےایریا کی متعدد ملک شاپس دودھ دہی فروش دکانوں کو سیل کردیا ڈپٹی ڈائریکٹر قلات زون ڈاکٹر عبدالباسط کی سربراہی میں کی گئی اچانک چھاپے کے دوران ایران سے درآمد شدہ غیر منظور شدہ اور غیر معیاری سکم ملک پاو¿ڈر سے تیار کیاگیا دہی بڑی مقدار میں برآمد کر لیاگیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر ہی تمام غیر معیاری دہی کو ضبط کرکے تلف کر دیا جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر کئی دکانوں کو فوری طور پرسیل کر دیا گیااس کاروائی کے دوران دیگر دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے اور انہیں آئندہ کسی بھی قسم کی ملاوٹ سے باز رہنے کی سخت تنبیہ جاری کی گئی انجمن تاجران خضدار عہداران بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی قلات زون ڈاکٹر عبدالباسط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دکاندار خالص دودھ اور معیاری دہی کے نام پر عوام کو زہر بیچ رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عام شہری محفوظ خوراک تک رسائی حاصل کر سکیں ڈاکٹر عبدالباسط نے واضح کیا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پرعزم ہےانہوں نے کہا کہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاءبیچنے والوں کے خلاف یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔


