دنیا بھر کا میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی میڈیا نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست تسلیم کر لی۔ دنیا بھر کا میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔ عالمی میڈیا ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی شکست اور خود ساختہ جال کی بات واضح طور پر کر رہا ہے۔امریکا نے ایران کی پاسداران انقلاب کی معاونت کرنے پر دبئی کی کرپٹو ایکسچینج پر پابندیاں عائد کر دیں۔ حتیٰ کہ یہ بھی تسلیم کیا جا رہا ہے کہ طے پانے والے معاہدے زمینی حقائق اور ایران کی مذاکراتی طاقت کے سامنے محض امریکی ہتھیار ڈالنے کی دستاویز سے زیادہ کچھ نہیں تھے۔ امریکا اور اسرائیل فوجی اور میڈیا آپریشنز کے باوجود اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔آئی آر جی سی نے حالیہ معاہدوں کو ایران کی عسکری طاقت اور مذاکراتی پوزیشن کے سامنے امریکی ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا ہے۔


