سوراب کے فٹبالر عبدالودود گرگ بلوچستان انڈر 17 کے فائنل کیمپ کے لیے منتخب
سوراب (رپورٹ رشید عاطف) سوراب کے نوجوان فٹبالر اور شاہین فٹبال کلب نغاڑ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عبدالودود گرگ بلوچستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے فائنل کیمپ کے لیے منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عبدالودود گرگ نے کوئٹہ میں منعقدہ فٹبال ٹرائلز میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس کے بعد انہیں بلوچستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے فائنل کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا۔عبدالودود گرگ کا انتخاب سوراب کے فٹبال حلقوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی کامیابی سے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیں منوانے اور آگے بڑھنے کی ترغیب ملے گی۔
Load/Hide Comments


