قومیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھ کر ہی اپنی شناخت برقرار رکھتی ہیں، نواب ثناءاللہ زہری
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پشتون ثقافتی دن کے موقع پر پشتون قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھ کر ہی اپنی شناخت برقرار رکھتی ہیں پشتونوں نے اپنی ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے لیے قربانیاں بھی دی ہیں سابق وزیر اعلی نواب ثنائاللہ زہری نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے ثقافتی روایات، بھائی چارے اور امن کے پیغام کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ پشتون ثقافت اپنی شاندار روایات، مہمان نوازی، بہادری اور بھائی چارے کے باعث منفرد مقام رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن منانے کا مقصد اپنی تہذیب، روایات اور اقدار کو زندہ رکھنا اور نئی نسل کو ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔ ملک میں تمام ثقافتیں باہمی احترام، رواداری اور قومی یکجہتی کی خوبصورت علامت ہیں۔


