اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ 19 فروری 2021 صبح 11بجے منعقد ہو گا۔ اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق (3) 54 کے تحت طلب کیا۔ یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


