ضمنی الیکشن کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرینگے، یونس عزیز زہری

خضدار(نمائندہ انتخاب) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے پشین کی سیٹ سے ضمنی الیکشنمیں کامیابی پر عزیز اللہ آغا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ قرار دیدیا ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا جییوآئی بلوچستان میں ایک سیاسی قوت ہے، جس نے مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ہمیشہ جدوجہد کی اور کامیابی حاصل کرتی رہی ہے۔ پی بی 20 پشین کی سیٹ پر عزیز اللہ آغا کی کامیابی سے نہ صرف جییوآئی بلکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کا مورال بلند ہواہے۔ ضمنی الیکشن کی طرح پی ڈی ایم بلوچستان سے سینٹ کے الیکشن میں بھی واضح کامیابی حاصل کرلے گی۔ انہوں نے پشین کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے جے یو آئی اور پی ڈی ایم پر اعتماد کا اظہار کیا اور عزیز اللہ آغا کے حق میں ووٹ دیا۔ کامیابی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں