ایران بیانات نہیں صرف عمل چاہتا ہے، خامنہ ای

تہران:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ ایران بیانات نہیں صرف عمل چاہتا ہے، جوہری معاہدے کے فریقین نے اگر معاہدیپر عمل کا مظاہرہ کیا تو ایران بھی عمل کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری معاہدے کے تحت فریقین نے بہت سے وعدے کئے جنہیں بعد میں توڑا گیا اور ان وعدوں کے برعکس اقدامات اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران صرف عمل چاہتا ہے، اگر جوہری معاہدے کے فریقین نے معاہدے پر عمل کا مظاہرہ کیا تو ایران بھی کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں