دنیا کو بچانا ہے تو گوشت کا استعمال بند کرنا ہوگا، بل گیٹس

کراچی:مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا کو بچانا ہے تو گوشت کا استعمال بند کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلیے امریکا اور دوسرے دولت مند ممالک کو 100فیصد مصنوعی گائے کے گوشت کی طرف بڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گائیں اور دیگر جانور گھاس کھا کر میتھین تیار کرتے ہیں جو ایک طاقتور گرین ہاس گیس ہے۔ میتھین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں گرمی کم کرنے میں 28 گنا زیادہ موثر ہے۔دوری جانب دنیا کے بعض ممالک میں مصنوعی طریقے سے بنائے گئے گوشت کا استعمال شروع ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ دنوں سنگاپور حکومت لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت سے نگٹس تیار کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔قبل ازیں امریکا کی معروف کمپنی ایٹ جسٹ نے دعوی کیا تھا کہ اس کے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کو سنگاپور میں فروخت کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں