بھارت میں پہلی خاتون کو پھانسی دینے کی تیاریاں

نئی دہلی:بھارت میں پہلی خاتون کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، صدر اور گورنر رحم کی اپیلیں مستر د کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کی رہائشی شبنم نے 2008 میں اپنے خاندان کے 7افراد کو آشنا سے مل کر قتل کیاتھا،ملزمہ کی گورنر اور صدر کو دی جانے والی رحم کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔شبنم اس وقت رامپور ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہے جہاں پھانسی دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں