نواب بگٹی نے شیخ مجیب کے نکات کی حمایت کی تھی، ہماری مائیں بہنیں اسلام آباد میں لاٹھیوں کا شکار ہورہی ہیں، ثناء بلوچ

کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاکہ نواب اکبر خان بگٹی نے شیخ مجیب الرحمن کی 6نکات کی حمایت کی تھی انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے انہیں اختیارات تفویض نہیں کئے انہوں نے کہاکہ آج ملک جن حالات سے گزررہاہے ہمارے آباؤ اجداد نے یہ حالات نہیں دیکھے صوبے کے گلی کوچوں میں بدامنی سراٹھارہی ہے،ہماری مائیں،بہنیں بیٹیاں اسلام آباد کے چوراہوں پرلاٹھیوں کے شکار ہورہے ہیں،صوبے میں 10ہزار کے قریب ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ان کے گھروں میں فاقہ ہیں خشک سالی،بھوک وافلاس کے بادل منڈلا رہے ہیں تاہم حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی بجلی کے کیسکو کو واجبات کی مد میں عدم ادائیگی سے بلوچستان کے لوگ بجلی اور پانی سے محروم ہیں پورا صوبہ مسائلستان بن گیاہے بلوچستان کے اداروں کی رگوں میں کرپشن کا خون شامل کیاگیاہے جس کے پاس گھر میں ایک بندوق ہے وہ سڑک پر کھڑے ہوکر گاڑیوں سے پیسے وصول کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پی ایس ڈی پی کے صاف وشفاف طریقے سے استعمال کرنے کامطالبہ کیا تاکہ لوگوں کو تعلیم،روزگار،پینے کے صاف پانی کے مواقع میسر آئیں مگر پی ایس ڈی پی میں 10،دس ارب روپے من پسند لوگوں کو جاری کئے گئے صوبہ تاریخ کی بدترین دور سے گزررہی ہے کورونا کی مد میں 20کروڑ روپے کے ڈبے خریدے گئے ان میں اگر جانور کو بھی دو گھنٹے رکھاجائے تواس کی سجی بن جائیگی،صوبے کے حکمرانی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کو سوچنا چاہیے یہ صوبہ ہمارے ہاتھ سے نکل رہاہے ہم حکومت کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مل کر صوبے کو بہتر بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں