برازیل سے سفر پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں، صدر ٹرمپ
واشنگٹن،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ شدت سے برازیل سے سفر پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں،جہاں ان کے قریبی اتحادی جیئربولسنارو نے کورونا وائرس کا خطرہ مسترد کردیا ہے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اخباری کانفرنس میں کہا کہ وہ بالکل لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے ملک سے امریکہ کو سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔بولسنارو جنہوں نے خود کو ٹرمپ کے انداز میں ڈھال دیا ہے اور برازیل کو امریکہ کے قریبی تعلق میں لانے کے لئے کوشاں ہے، نے یہ دعویٰ کرکے تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء ایک چھوٹے فلو سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔تاہم انتظامیہ نے پہلے ہی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی عالمی کوشش میں چین اور یورپی یونین سمیت بڑے اقتصادی ساتھیوں سے سفر پر پابندیاں عائد کی ہیں۔برازیل میں رپورٹ شدہ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود بولسنارو سرگرمی سے اپنی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں کہ عوام کو کام اور سفر جاری رکھنا چاہیے، ان کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وائرس کا مقابلہ ایک مرد کی طرح کرنا چاہیے اور اسے ختم کرنا چاہیے نہ کہ ایک بچے کی طرح مقابلہ کرے۔