سینیٹ الیکشن، نواب رئیسانی سے بی اے پی کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی کے قیادت میں بی اے پی کے وفد نے ملاقات کی ہفتے کے روز ساراوان ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء وسینیٹ کے لئے نامزد امیدوار سعید احمد ہاشمی نے وفد کے ہمراہ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی،بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی جان محمد جمالی،میر ا سماعیل لہڑی اور دیگر بھی موجود تھے ملاقات میں سینیٹ انتخابات سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں