ایران دنیا میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست، اسے کئی برسوں تک لڑائی کے قابل نہیں چھوڑا، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ آج کا دن ’عالمی امن کے لیے ایک بڑا دن‘ ہے ایران اب مزید (تباہی) برداشت نہیں کرسکتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’واضح اور فیصلہ کن فوجی فتح‘ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوج کو آئندہ کئی برسوں تک لڑائی کے قابل نہیں چھوڑا گیا۔ ہیگسیٹھ نے مزید کہا کہ ’دنیا میں ریاستی دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست (ایران) اپنی حفاظت، اپنے عوام اور اپنے علاقے کے دفاع میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔‘ ا±ن کے مطابق امریکا نے اپنے فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں، جن میں ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کرنا شامل ہے، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکہ اب ’ایران کی فضاﺅں پر مکمل کنٹرول‘ رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں