سینیٹ الیکشن، ایک صحت مند شخص 70کروڑ روپے لیکر پہنچ چکا ہے، جہانزب جمالدینی
کوئٹہ، سینیٹ اجلاس کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا حق صرف پارلیمان کے پاس ہے، ہم اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، ہم اس طرح کے اقدامات کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے، حکومت کی نیت ٹھیک ہے تو بل لے کر ایوان میں آئے، حقیقت یہ ہے کہ آپ کے اپنے لوگ آپ کو ووٹ نہیں دے رہے، بس آپ کے لئے ایک طریقہ رہپ ہے کہ بندوق کے زور پر ووٹ لے۔کرپشن سے ادارے مفلوج ہوئے، 70کروڑ روپے لیکر ایک صحت مند شخص ووٹ خریدنے پہنچ چکا ہے، اگر کسی نے مخالفت کی تو اسے سرینا ہوٹل بلاکر ایک دو کروڑ روپے دیا جاتا ہے،
Load/Hide Comments


