حکومت و اپوزیشن بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹرز کے انتخاب پر متفق
کو ئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی قائدین نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور تمام نامزد سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر رکن صوبائی اسمبلی جان محمد جمالی پارٹی کے بانی رہنما سعید احمد ہاشمی کی قیادت میں وفد نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے اہم ملاقات کی ملاقات میں تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور تمام ممبران کو بلامقابلہ منتخب کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے فارمولا پیش کرتے ہوئے بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھنے اور ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے ملکر سینیٹ انتخابات میں تمام ممبران کو بلامقابلہ منتخب کریں جس پر حکمران جماعت کے چیف آرگنائزر جان محمدجمالی نے اس فارمولے سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ جلد مثبت جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن اور حکمران جماعت نے اپنے اپنے امیدواروں کو نامزد کیاگیا ہے اور تمام ممبران کو بلامقابلہ منتخب کرنے کیلئے آئندہ بھی بات چیت کرنے پر اتفاق کیاگیا۔


