کیسکو زمینداروں، کسانوں اور کاشتکاروں کو نان شبینہ کا محتاج کرنے کی زمہ د ار ہے،خیر بخش بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کیسکو بلوچستان کی معیشت کو ڈبونے کے ساتھ زمینداروں کسانوں اور کاشتکاروں کو نان شبینہ کا محتاج کرنے کا زمہ دار ہے۔بلوچستان میں بجلی کی فراہمی دنوں معطل رکھا جاتا ہے اور کھبی دو سے تین گھنٹے بجلی فراہم کیا جاتا ہے۔بلوچستان کے عوام کو سازش کے ساتھ معاشی پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔جس کی نیشنل پارٹی پرزور مذمت کرتی ہے۔کیسکو کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا اور بلوچستان میں بجلی کی فراہمی کو ضرورت کے مطابق کرنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا بلوچستان کی معیشت اور اکثریتی عوام کے روزگار کا ذریعہ زراعت ہے۔بلوچستان کے عوام کیلیے دیگر روزگار کے زرائع کو ناپید کیا گیا۔یا ان پر بلوچستان کے باہر کے لوگوں کو قابض رکھا گیاہے۔جو مکمل طور قابل مذمت اقدام ہے۔دوسری طرف کیسکو زراعت سے وابستہ عوام سے وعدہ کرکے مقر جا تا ہے۔اور بجلی کی فراہمی میں تعطل یا دو سے تین گھنٹے تک محدود رکھتا ہے۔جو زراعت کو برباد اور اس سے منسلک لوگوں کا معاشی قتل عام کے زمرے میں آتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہر قسم کی ناانصافی و ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے۔نیشنل پارٹی زمینداروں و کسانوں کو یقین دلاتی ہے کہ نیشنل پارٹی ان کے ساتھ ہے اور انکی جدوجہد میں ہر ممکن کردار ادا کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں