اوستہ محمدوڈیرہ مرادجمالی میں دو خواتین قتل،ملزمان گرفتار
ڈیرہ مراد جمالی میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل اور آشنا کو زخمی کردیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے ڈومکی محلہ میں ملزم احسان علی نے سیاہ کاری کے الزام میں کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیوی مسمات(ح)کو قتل اور اس کے مبینہ آشنا سوجھلا خان کو زخمی کرکے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو فوری طور پر سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے چھاپہ مارکر ملزم احسان علی کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔دریں اثناء سٹی تھانہ کے حدود گوٹھ چک 54میں ملزم محمد نواز ابڑو نے گھریلو نا چاقی کی بنا پر اپنی بیوی مسماۃ(ف) کو فائر کر کے قتل کر دیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او داود خان کھوسہ موقع پر پہنچ کر ملزم محمد نواز کا آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے وجہ گھریلو نا چاقی بتائی جا رہی ہے۔


