میانمار، مظاہرین کے خلاف فوج کا نیا کریک ڈان، منتشرکرنا شروع

ینگون :میانمار کی فوج نے ینگون میں مظاہرین کے خلاف تازہ کارروائی شروع کر دی ہے، اس کریک ڈان کا مقصد فوج مخالف مظاہرین کو منتشر کرنا ہے، تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں سول حکومت کی بحالی تک اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں روزانہ کی بنیادوں پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ادھر ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ وہ میانمار کو فنڈز فراہم نہیں کرے گا، متعدد مغربی ممالک فوجی جنتا پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں