اٹک، ننھی کلی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اٹک:اٹک میں چھچھ انٹرچینج کے قریب سے آٹھ سالہ بچی کی لاش ملی، بچی کو نامعلوم درندوں نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد پھندا ڈال کر ابدی نیند سلادیا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بچی رات کو اپنی والدہ کے ساتھ منگنی کی تقریب میں گئی تھی، رات گئے ہونے والی تقریب کے دوران بچی لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی لاش اتوار کی صبح ملی۔ بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے حضرواسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں