او پی ڈیز سے بائیکارٹ خوشی سے نہیں کیا بلکہ بہتری کیلئے کیا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری،اوپی ڈیز کی بندش سے عوام کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا،کلرکل اسٹاف سے جھگڑے کے باعث عوام کو مشکلات سے دوچار کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ڈائیریکٹرڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال انتقامی کارروائی کررہی ہیں بے ضابطگیوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔سول ہسپتال کی جانب سے انسٹیٹیوٹ کے کلرکل مافیا کی رشوت خوری پر پردہ ڈالنے کیلئیانتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔او پی ڈیز سے بائیکارٹ خوشی سے نہیں بلکہ ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کرتے ہیں۔او پی ڈیز سے بائیکارٹ آخری مرحلہ ہوتا ہے پہلے تمام اوپشنز استعمال کرتے ہیں،دوسری جانب ایپکا تنظیم نے بھی احتجاج شروع کردی،ایپکا اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے سے عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں