پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا افسوسنا ک عمل ہے وزیراعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی،مولانا واسع
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا الیکشن کمیشن پر تنقید غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دبا سے غلام بنانے کی کوشش نا کریں، آٹا، چینی، بجلی گیس، دوائی اور ووٹ چور عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین اسمبلی آغا محمود شاہمولوی کمال الدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب سلیکٹیڈ وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا افسوسنا ک عمل ہے وزیراعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی اب ان کو اخلاقی طورپر وزیراعظم ہاس چھوڑ کر بنی گالہ جانا چاہئے الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اس پر تنقید کرنا نا اہل حکمرانوں کی نشانی ہے جب 2018کے انتخابات میں جب یہ لوگ غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے اقتدار میں آئے اس وقت الیکشن کمیشن کا ادارہ ٹھیک تھا اب جب ان کے خلاف اراکین اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں ان کی نا اہلی کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم کے امیدوار کو کامیاب بنایا تو اس وقت ان کو الیکشن کمیشن کا دارہ اٹھیک نہیں لگا اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نا اہل وزیراعظم کے خلاف فوری طورپر فیصلہ کرین انہوں نے کہا کہ عمران نیازی عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نا لکھوائیں جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عمران نیازی صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے، کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں۔


