پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اور زرداری اربوں پتی بن جائیں،عمران خان

اسلام آبا د:وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے ہیں۔عمران خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا آپ سب لوگوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر آپ سب لوگوں کا شکر گزار ہوں، کچھ اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی وہ آئے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے بہت دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ بھارت میں ٹاٹا برلا اور یہاں شریف اور زرداری اربوں پتی بن جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کر کے ممبران کا اعتماد حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں