سبی میں بم دھماکے اور 5مزدوروں کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،عثمان بزدار
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے سبی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھماکے میں 5مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
Load/Hide Comments


