کرپشن کے خلاف کارروائی بہانہ ہے، عمران خان کا اصل مقصد اپنا اقتدار بچانا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر نومنتخب سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف کارروائی بہانہ ہے، عمران خان کا اصل مقصد اپنا اقتدار بچانا ہے، عمران خان ملک کے آئینی سربراہ ہونے کے طور پر کرپشن کے خلاف باتیں کرنے کے بجائے کارروائی کیوں نہیں کرتے؟۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کیا عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخابات جیتنے کے لئے اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپوں کے فنڈز سے نوازنا کرپشن نہیں ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے صدر آصف زرداری کو سیاسی شکست دینے کے لئے کرپشن کے خلاف مہم کا سہارا لیا ہوا ہے، عمران خان جب اپنی سیاسی شکست دیکھتے ہیں، دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے شروع ہوجاتے ہیں، ایک جانب پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن عروج پر ہے اور دوسری جانب عمران خان کرپشن کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دہرا کردار عوام کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں