بگ باس کی عرشی خان کا خواب پورا ہوگیا

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان کا سب سے بڑا خواب پورا ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرشی خان نے حال ہی میں ممبئی میں اپنا گھر خریدا ہےجس کے لیے وہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کی مشکور ہیں۔
اس ضمن میں اداکارہ عرشی خان کا کہنا تھا کہ میرا شروع سے ہی خواب تھا کہ میرا اپنا خود کا گھر ہو اور مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میرا یہ خواب پورا ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل میں کرائے کے گھر میں رہائش پزیر تھی لیکن اب میرا خود کا گھر ہے اور اس احساس سے مجھے خود پر فخر ہو رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خدا کا بہت شکر ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ میرا ساتھ دیتا ہے، اس کے بعد میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کروں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔
علاوہ ازیں عرشی خان نے کہا کہ میں بگ باس اور اداکار سلمان خان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔
خیال رہے کہ اداکارہ عرشی خان بہت جلد بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں اور ان کی آنے والی فلم خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں