آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے خلاف ووٹ خریدے،شیخ رشید

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے خلاف ووٹ خریدے، صادق سنجرانی بلوچستان کامستقبل ہیں،امید ہے صادق سنجرانی ہی جیتیں گے۔، ہم ہر فیصلے میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کے خلاف ہے، ان کا آپس میں کوئی اتحاد نہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے خلاف ووٹ خریدے، انہوں نے الیکشن کو ساری دنیا میں بدنام کر دیا ہے، صادق سنجرانی بلوچستان کے مستقبل کا نام ہے، کل بھی سیکرٹ ووٹ ہو گا، امید ہے صادق سنجرانی ہی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیصلے میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کے خلاف ہے، ان کا آپس میں کوئی اتحاد نہیں، صرف مفادات کی سیاست کر رہے ہیں جو جلد ختم ہو کر ہی دم لے گی۔(اح+س)

اپنا تبصرہ بھیجیں