صادق سنجرانی کی جیت اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ٹی آئی

کوئٹہ:صادق سنجرانی اور مرزا محمد افریدی کی جیت پاکستانی عوام اور حق کی جیت ہے اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے کرپشن کے دولت کے سوداگاروں کو شکست اور پی ڈی ایم کے سیاست کی تدفین ہو گئی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی کی جیت پاکستانی عوام اور حق کی جیت ہیں ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کے نظریے اور وڑن کو عزت ملی آج اپوزیشن کے مسترد ووٹ نے یہ ٹابت کر دیا ہے کہ یہ نااہل اور کرپٹ ہیں جس طرح جنرل الیکشن میں عوام نے انکو مسترد کیا آج سینٹ میں انکو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جو وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جیت اور عوامی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے صادق سنجرانی نے بطور سینٹ چیرمین اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی اور نبھاتے رینگے بالخصوص اپنے دور میں بلوچستان کے عوام احساس محرومی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں