چارٹر أف ڈیموکریسی درحقیقت چارٹر أف ڈکیتی تھا، عدالتوں سے سند یافتہ شخص چور ڈکلیئر ہوا، مراد سعید
اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے پریس کانفرنس میں قوم کی دل آزاری کی۔پریس کانفرنس سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے رونے کا وقت ہوا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاست میں پیسے کمانے کیلئے آتی ہے، پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چارٹر أف ڈیموکریسی درحقیقت چارٹر أف ڈکیتی تھا، عدالتوں سے سند یافتہ شخص چور ڈکلیئر ہوا۔انہوں نے کہاک ہیوسف رضا گیلانی کو کہا گیا بڑا رکھ رکھاؤ والا آدمی ہے، یہ وہی شخص ہے جو عدالتی حکم کے باوجود سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر نااہل ہوئے۔مراد سعید نے کہا کہ قوم پی ڈی ایم رہنماؤں کی کرپشن نہیں بھول سکتی، نواز شریف دوائی لینے باہر ملک گئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد این آر او کے لیے بنا تھا لیکن انہیں حکومت سے یہ ریلیف نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، عمران خان نے عملی طور پر کہا تھا آئیں اوپن ووٹنگ کے لیے ترمیم کرتے ہیں، کہا تھا پی ڈی ایم کے رونے دھونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شکست ہو تو پاکستان کے خلاف بیانات دینا شروع کردیتے ہیں، ذاتی مفاد کے لیے ملک کے خلاف بیان دیا گیا، یہ الیکشن ہارتے ہیں تو پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فٹیف قانون سازی ہوتی ہے تو تحریری طور پر این آر او مانگ لیتے ہیں، سڑکوں پر نکل کر انہوں نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا، اپوزیشن نے کراچی میں اردو بولنے والوں کی دل آزاری کی ہے، لوگ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں اس کے دفاع کیلئے نہیں نکلتے۔


