جنوبی وزیرستان، ایک شخص نے بیوی اور بیٹے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
لکی مروت: لکی مروت کے نواحی علاقے ناجیہ آباد میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اختوجان کی چند روز پہلے بیوی کے ساتھ تکرار ہوئی تھی وقوعہ کے روز وہ گھر میں داخل ہوئے اور پستول سے بیوی پر فائرنگ کردی، بیٹا شاہ محمود بھی باپ کو فائرنگ سے روکنے کی کوشش میں گولی کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
Load/Hide Comments


