چین کے شمال مغرب میں واقع جنگل میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک، 6 زخمی
یِن چھوان:چین کے شمال مغرب میں واقع ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقہ کے جنگل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔علاقائی محکمہ برائے ہنگامی انتظامیہ کے مطابق آگ ہفتے کے روز صبح لگ بھگ 12 بجے گیوآن شہر کے ماچھانگ گاں کی بنجر پہاڑی میں شروع ہوئی۔ہفتے کے روز شام 4بج کر 40منٹ پرآگ سے تقریبا 33.3 ہیکٹر ز جھلس گیا۔ آگ بجھانے کے لئے پولیس افسران، ہنگامی امدادی اہلکاروں، فائر فائٹرز اور مسلح پولیس دستوں سمیت 300 کے قریب افراد کو متحرک کیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران لو گ ہلاک اور زخمی ہو ئے۔اتوار کی صبح 8 بج کر 10 منٹ تک آگ بجھا دی گئی۔
Load/Hide Comments


