بلوچستان کورونا وائرس، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لواحقین سال گزرنے کے باوجود بھی معاوضہ کا منتظر
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن لڑتے ہوئے جان دینے والے ڈاکٹرز اور پیر میڈیکل اسٹاف کے لواحقین کو ایک سال بیت جانے کے باوجود معاوضہ نہ ملاجبکہ شہید ملازمین کے لواحقین کو ابھی پنشن دینے کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شہید عملے کے لواحقین کو مراعات دینے کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا گیا بلوچستان میں کورونا کو آئے ایک سال ہوگیا ہے اس وبا کے خلاف لڑتے ہوئے صوبے کے پانچ ڈاکٹروں سمیت بیس سے زائد اہلکار وں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیابلوچستان کابینہ نے ان اہلکاروں کو شہید قرار دیکر ان کے لواحقین کیلئے مراعات کا اعلان کیا مگر اس اعلان کو ہوئے کئی ماہ گذر گئے مگر اب تک اس عمل درآمد نہیں ہوااسی طرح محکمہ صحت کے شہید اہلکاروں کو پنشن بھی نہیں ملی ہے،محکمہ صحت کا عملہ اس ضمن میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کو روزآنہ چکر لگو رہا ہے اس سلسلے میں سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے جاں بحق اہلکاروں کو شہید قراردیا جاچکا ہے ان کے لواحقین کو مراعات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی۔


