دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد :دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی اور اموات 26 لاکھ سے زاہد ہو گئیں۔ورلڈ میٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ صرف امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ گئی ہیجبکہ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکا میں کورونا سیر وزانہ تقریباً 1500افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ 25 ہزاراور بھارت میں ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
Load/Hide Comments


