کوئٹہ میں جوئے، سٹے،اور پرچی کا دھندہ عروج پر

کوئٹہ:کوئٹہ میں جوئے،سٹے بازی اورپرچی کادھندہ بھی عرو ج پرپہنچ چکاہے،نوجوان بڑی تعدادمیں اس کی لت میں مبتلاہوکراپناقیمتی وقت بربادکررہے ہیں، لوگوں نے اپنے گھرتک بیچ ڈالے جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے، ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ پولیس حکام کارروائی سے گریزاں ہوکرخاموش تماشاہی بن گئے ہیں، عوامی حلقوں نے حکام بالاسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کہ شہر کے وسط میں قائم جوئے، سٹے بازی ارپرچی کے اڈوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے میزا ن چوک، پرنس روڈ، جیل روڈ، علمدارروڈمیں دکانوں میں جوئے کاکاروبارعروج پرپہنچ گیا ہے جہاں پردکانوں کے اندرخفیہ طورپرپرچیاں بیچی جاتی ہیں اور بڑی تعدادمیں لوگ وہاں پرآکربھاری رقوم لگاتے ہیں، پرچی اورنمبرسمیت دیگردھندوں میں پس پردہ عناصرملوث ہیں جوسوچے سمجھے سازش کے تحت نوجوانوں میں کو اس میں دھکیل رہے ہیں، ذرائع نے بتایاکہ متعددافراد نے پیسوں میں لالچ میں آکراپناسرمایہ کھودیا ہے اوراپنے گھرتک اس میں لگالئے اورمتعددسفید پوش گھرانے زندگی بھرکی جمع پونجی اورجائیدادوں سے محروم ہوگئے ہیں، دوسری جانب درجنوں نوجوان منشیات کے استعمال کے ساتھ ساتھ مختلف منفی جرائم میں بھی ملوث ہوچکے ہیں جوتشویشناک ہے۔عوامی حلقوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ جوئے اورسٹے بازی کے اڈوں اورپرچی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ایسے عناصرکی سرکوبی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں