کورونا وائرس، بلوچستان کے کسی بھی شہر میں لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، کوویڈ آپریشن سیل بلوچستان

کوئٹہ:کو رونا وائر س آپریشن سیل بلو چستان کے سر براہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیا زی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کسی بھی شہر میں لاک ڈوان کی کوئی تجویز زیر غور نہیں تمام سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق کام کرتے رہے گے،بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی شرح 2.6 فیصد ہے اورہسپتال میں کورونا سے متاثرہ دو مریض زیر علاج ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان کورونا کی تازہ صورتحال کے بارے میں مسلسل آگاہی دے رہا ہے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغام پچھلے سال24 مارچ اور 7 اپریل کے میسجز ہے عوام سے گذارش ہے کہ وہ افواوں پر دھیان نہ دیں بلکہ کورونا سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں