رینجرز کی کومبنگ آپریشن، 70افراد کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی:کورنگی پولیس وسندھ رینجرز نے زمان ٹاؤن کی حدود میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کے زریعے گھر گھر تلاشی کے دوران70افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے شہرمیں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث26ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، گٹکا،مسروقہ موٹرسائیکلیں،نقد رقم ودیگر سامان برآمدکرنے کا دعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح اورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کومنگ آپریشن کیا۔داخلی وخارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران 32گھروں کی تلاشی لی گئی آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا آپریشن کے دوران 70افراد کو حراست میں لے کر کوائف اور بائیو میٹرک تصدیق کی گئی چار ملزمان عزیز الرحمن عرف پپا،عرفان،ریحان اور شہزاد کو گرفتار کر اسلحہ منشیات اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزمان کو تھانے منتقل کردیاگیا۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے بائیک لفٹرصابر ولد اکرم کو گرفتار کرکے لیاقت آباد سے چوری شدہ موٹرسائیکل KGU-3718 برآمد کرلی ڈاکس پولیس نے تین منشیات فروش اسدعلی،اشتیاق اورمحمداختر،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے تین منشیات فروش محمد بلال، عمر قریشی اور احمد عرف لمبا،سمن آباد پولیس نے تین منشیات فروش محمد احسان عرف کاکو،محمد شہزاد اور جوزف،گبول ٹاون پولیس نے ڈکیت قدیر،نبیل اور فقیر،، سائیٹ بی پولیس نے منشیات ڈیلر عزت اللہ،شیر شاہ پولیس نے منشیات سپلائر یاسر مقصود ولد محمد مقصود، کو گرفتار کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں