’جس ہیرو کے ساتھ کام کرتی ہوں لوگ اسکینڈل بنادیتے ہیں‘ مایا علی

اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے وہ جس ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہیں لوگ اس کے ساتھ ان کا نام جوڑ دیتے ہیں۔
حال ہی میں ادکارہ مایا علی نے بلال اشرف کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، اس دوران میزبان احسن خان نے مایا علی سے ان کے ڈرامہ کیرئیر کے دوران سامنے آنے والے اسکینڈلز پر سوال کیا۔
مایا علی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ کئی بار میرے اسکینڈلز بنائے اور اب شہریار منور کے ساتھ میرے اسکینڈلز بنائے جارہے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک بہت اچھی ادکارہ ہوں کیونکہ جس کے ساتھ بھی کام کرتی ہوں لوگوں کو میری اس ہیرو کے ساتھ کیمسٹری اتنی اچھی لگتی ہے کہ وہ سب کو حقیقت محسوس ہونے لگتا ہے۔
دوران شو مایا علی کی جانب سے میزبان احسن خان کو بھی مزاحیہ لہجے میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہوں نے کہا کہ صرف آپ( احسن خان )ہی وہ اداکار ہیں جن کے ساتھ میرا کوئی اسکینڈلز سامنے نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ احسن آپ میں کوئی کمی رہ گئی۔
خیال رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’اک نئی سنڈریلا‘ سے مقبول ہونے والی عثمان اور مایا کی جوڑی نے ڈرامے عون زارا سے مقبولیت حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں