جام کمال نے باپ کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کا مشترکہ واٹس ایپ گروپ بنا دیا
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کا مشترکہ وٹس ایپ گروپ بنادیا، بی اے پی ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ حال ہی میں سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بی اے پی سینیٹرز اینڈ ایم این ایز کے نام سے نیا وٹس ایپ گروپ بنایا ہے جس کے ایڈمن وہ خود ہیں گروپ میں نو منتخب سینیٹرز سمیت ارکان قومی اسمبلی بھی موجود ہیں، ذرائع نے بتایا کہ گروپ بنانے کا مقصد سینیٹرز اور ارکان اسمبلی میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور قومی معاملات کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لئے ہمہ وقت تبادلہ خیال کرنا ہے گروپ میں حال ہی میں وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبے میں جاری مختلف منصوبوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کی گئی جس پر گروپ ممبران نے انہیں خوب سراہا۔
Load/Hide Comments


