ایرانی ڈیزل اور پٹرول پمپ عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹنے کا ذریعہ بن چکا ہے، عوامی حلقے
بیلہ:اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی من مانی قیمتوں پر فروخت منی پمپ مالکان کی من مانیاں عروج پر مہنگے داموں پر ایرانی ڈیزل پیٹرول فروخت کرنے والوں سے پوچھنے والا کوی نہیں عوام لٹنے لگے تفصیلات کے مطابق بیلا میں غیر قانونی اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں گرانی اور من مانینرخوں پر فروخت سے مقامی ٹرانسپورٹر اور زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے منی ڈیزل اور پیٹرول پمپس مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے یہاں آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل کی مہنگے نرخوں پر فروختگی باعث تشویش ہے ایک بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ پہلے تیل مافیا پولیس چیک ہوسٹوں پر بھتہ دینے کا رونا روکر تیل مہنگا فروخت کررہے تھے لیکن پچھلے دو ماہ سے بلوچستان بھر میں چیک پوسٹیں کلوز ہیں تو اب تیل مہنگا فروخت کرنے کا جواز نہیں ہوتا ایرانی تیل فروخت کرنے والوں نے جو لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے وہ اپنی لوٹ مار فوری بند کریں اور ناجاز منافع سے گریز کرکے مناسب قیمت پر تیل فروخت کریں انہوں نے مقامی انتظامیہ سے اس معاملے پر فوری اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ھے۔


